عمران کیخلاف بولنے کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش ہوئی، سلمان احمد
ریحام خان کو کتاب کیلئے آمادہ نہیں کیا،ن لیگ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،رانا ثنا
لاہور،کراچی(آن لائن،این این آئی)معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی،ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان،مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا،ریحام خان کی جانب سے ای میلزاور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی،اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپارہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میراسامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں،دوسری جانب سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے کہ مسلم لیگ ن کے کچھ رہنمائوں نے ریحام خان سے ملاقات کے دوران انہیں عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے میں آمادہ کیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور اگر کتاب میں عمران خان کی شخصیت کے بارے میں کچھ لکھا گیا ہے تو اس سے عمران خان کی ذات کو نقصان ضرور پہنچ سکتا ہے ، ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور کبھی کسی کی ذات پر کوئی حملہ نہیں کیا ہے ،عمران خان خود ہر روز کوئی نہ کوئی دھماکہ کرتے رہتے ہیں اور ان کا ہر روز اپنے آپ سے ہی مقابلہ ہوتا رہتا ہے اور وہ اپنے آپ کو ہر روز ہی شکست دیتے رہتے ہیں۔