پی ٹی آئی کے دیرینہ ساتھی ، عمران کے رشتہ دار پی پی میں شامل
شاہ زید کااین اے 127میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر جیتنے کا دعویٰ عمران خان نے نئے پاکستان کے لئے پرانے مٹیریل کا انتخاب کیا :قمر زمان کائرہ
لاہور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی،تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی اور عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دیرینہ ساتھی اور عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔شاہ زید خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کارکن کی کوئی جگہ نہیں ۔ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ تبدیلی اور میرٹ کہاں ہے جس کی پی ٹی آئی دعویدار تھی ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جنہیں انکی سابق جماعتیں کرپٹ کہتی رہیں۔ عمران خان نے نئے پاکستان کے لئے پرانے مٹیریل اور مستریوں کا انتخاب کیا ، ن لیگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وکیل تبدیل کرنے سے دن گزر سکتے ہیں لیکن قسمت نہیں۔شاہ زید خان کی جانب سے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر جیتنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ۔ پی پی میں شامل