لیگی دور حکومت میں 4520.8 ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ
مسلم لیگ (ن) نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں4520.8 ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض حاصل کیا اور اسی قرض کے ذریعے 2008 ارب روپے
اسلام آباد (ساجد چوہدری) مسلم لیگ (ن) نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں4520.8 ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض حاصل کیا اور اسی قرض کے ذریعے 2008 ارب روپے مالیت کا پرانا غیر ملکی قرض واپس کیا اس طرح حکومت کو قرض کی ادائیگی کے بعد اپنے ترقیاتی پروگراموں اور اصلاحات کے پروگراموں پر عمل درآمد کیلئے 2512ارب روپے مالیت کا قرض استعمال کیلئے دستیاب ہوسکا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پہلے مالی سال2013-14کے دوران حکومت نے 823.8ارب روپے کا غیر ملکی قرض حاصل کیا جس میں 194ارب روپے کا ترقیاتی قرض 194.4ارب روپے اصلاحات کے پروگراموں کیلئے قرض 214ارب روپے دیگر قرض اور193.7ارب روپے مالیت کی گرانٹس اور پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ سے 154.198ارب روپے شامل ہیں ،اس مجموعی غیر ملکی قرض میں سے 312.11ارب روپے قرض واپس کیا گیا اور حکومت کو511.727ارب روپے استعمال کیلئے دستیاب ہوسکے ۔ مالی سال2014-15میں حکومت نے مجموعی طور پر 466.22ارب روپے کا غیر ملکی قرض حاصل کیا جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے قرض143ارب روپے ، اصلاحات کیلئے 102.57ارب روپے قرض، سماجی امداد198.24ارب روپے ، گرانٹس22.3ارب روپے شامل ہیں ،یہ مجموعی قرض لینے کے بعد حکومت نے اسی سے 285.193ارب روپے مالیت کا قرض واپس کر دیا اور حکومت کو اس مالی سال میں181.032ارب روپے غیر ملکی قرض استعمال کیلئے دستیاب ہوسکا ۔ مالی سال2015-16کے دوران حکومت نے 705.772ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض حاصل کیا جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 182.4ارب روپے مالیت کا ترقیاتی قرض، 300.6ارب روپے مالیت کا اصلاحات کے پروگراموں کا قرض، دیگر غیر ملکی قرض28.774ارب روپے ، غیر ملکی گرانٹس28.77ارب روپے شامل ہیں اس مجموعی705.772ارب روپے مالیت کے قرض میں سے حکومت نے 335.3ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض واپس کیا اور حکومت کے پاس 370.465 ارب روپے کا غیر ملکی قرض استعمال کیلئے دستیاب ہوسکا ۔ مالی سال2016-17 میں حکومت نے 1085ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض حاصل کیا جس میں 335.5ارب روپے ، 572.585ارب روپے مالیت کا اصلاحات کیلئے قرض، 152.2ارب روپے کے دیگر غیر ملکی قرض اور25.278ارب روپے مالیت کی غیر ملکی گرانٹس شامل ہیں اور اس مجموعی 1085ارب روپے مالیت کے غیر ملکی قرض کے حصول کے بعد حکومت نے اسی میں سے 544.314ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض واپس کر دیا اور 541.3ارب روپے مالیت کا قرض استعمال کیلئے حکومت کو دستیاب ہوسکا۔مالی سال2016-17کے دوران حکومت نے 612.34ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض حاصل کیا جس میں 126.478کا غیر ملکی ترقیاتی قرض، 131.53ارب روپے مالیت کا اصلاحات کا قرض، 338.53ارب روپے مالیت کا دیگر غیر ملکی قرض، 9.41ارب روپے مالیت کی گرانٹس، پی ایس ڈی پی سے باہر دیگر گرانٹس6.3ارب روپے شامل ہیں۔ اس612.34ارب روپے کے مجموعی غیر ملکی قرض میں سے حکومت نے 228.22ارب روپے مالیت کا قرض واپس کیا اور اس مالی سال میں حکومت کو384.112ارب روپے کا غیر ملکی قرض استعمال کیلئے دستیاب ہوسکا اور 30جون2018کو ختم ہونیوالے رواں مالی سال2017-18کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران حکومت نے 827.7ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض حاصل کیا جس میں228.32ارب روپے مالیت کا غیر ملکی قرض، 200.6ارب روپے مالیت کا اصلاحات کے پروگراموں کا قرض ، دیگر غیرملکی قرض کی مالیت367.6ارب روپے ، گرانٹس کی مالیت23.6 ارب روپے اور پی ایس ڈی پی سے باہر گرانٹس7.4ارب ڈالر قرض شامل ہے ،حکومت نے اس مجموعی 827.7ارب روپے مالیت کے غیر ملکی قرض میں سے 303.41ارب روپے مالیت کا پرانا غیر ملکی قرض واپس کیا اس طرح حکومت کو524.299ارب روپے مالیت کا قرض استعمال کیلئے دستیاب ہوسکا۔