شاہد خاقان بمقابلہ عمران خان :ن لیگ کے امیدوار فائنل

شاہد خاقان بمقابلہ عمران خان :ن لیگ کے امیدوار فائنل

نثار کے مقابلے میں سردار ممتاز‘ انجینئر قمراسلام کو گرین سگنل‘ شہباز 3حلقوں سے لڑینگے فیصل آباد سے امیدوار فائنل ،مریم کو لاہور سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ‘ ہاشمی کو بھی ٹکٹ مل گیا

اسلام آباد ،راولپنڈی، فیصل آباد (طارق عزیز، سٹاف رپورٹر ، وقائع نگار ، دنیا نیوز ، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)نے وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،شاہد خاقان عباسی اور انجم عقیل خان کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے ، تینوں امیدوار بالترتیب این اے 52، 53 اور 54 سے حصہ لیں گے ، امیدوار کا باقاعدہ اعلان آج کر دیا جائے گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قائد (ن)لیگ نوازشریف نے عمران خان کے مقابلہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو 2 حلقوں سے ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی گئی ہے ، وہ اپنے حلقہ این اے 52 سے حصہ لیں گے ، ان کا مقابلہ پیپلزپارٹی کے افضل کھوکھر، تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز سے ہو گا، این اے 54 میں تحریک انصاف کے اسد عمر کا مقابلہ (ن)لیگ کے سابق ایم این اے انجم عقیل خان کریں گے ۔شاہد خاقان عباسی صرف ایک حلقہ این اے 57 سے الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں تاہم نوازشریف کی ہدایت پر وہ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے میدان میں اتر رہے ہیں، ضلع اٹک کے دو حلقوں 55، 56 سے بالترتیب شیخ آفتاب اور سہیل کمڑیال امیدوار ہوں گے ، گوجرخان میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے مقابلہ میں (ن) لیگ نے سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کو ٹکٹ دیا ہے ۔چوہدری نثار کے حلقوں این اے 59 اور 63 میں سردار ممتاز اور انجینئر قمراسلام کو گرین سگنل دیا گیا ہے تاہم شہبازشریف تاحال اس کوشش میں ہیں کہ چوہدری نثار کے مقابلہ میں امیدوار کھڑے نہ کئے جائیں، وہ نوازشریف کو قائل کرنے کی آخری کوشش کررہے ہیں۔اٹک سے چوہدری نثار کے بہنوئی آصف علی ملک کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، ان کی جگہ تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے ملک سہیل کمڑیال مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے ، ملک سہیل دو مرتبہ جبکہ ان کے والد ملک لال خان تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔جہلم کے دو حلقوں سے (ن) لیگ کے سابق ایم این ایز چوہدری خادم اور راجہ مطلوب مہدی کو تحریک انصاف کے فواد چوہدری اور فرخ چوہدری کے مقابلہ میں ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چوہدری نثار کے مقابلہ میں ایک حلقہ سے اپنا امیدوار دستبردار کرنے کیلئے تیار ہے ، بدلے میں دوسرے حلقہ سے چوہدری نثار تحریک انصاف کے سرور خان کے مقابلہ میں کاغذات واپس لے لیں گے ،تاہم چوہدری نثار نے تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔قوی امکان ہے کہ چوہدری نثار دونوں حلقوں این اے 59 اور 63 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے ۔مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔ این اے 101سے چوہدری عاصم نذیر، این اے 102سے طلال چوہدری، این اے 103سے علی گوہر بلوچ، این اے 104سے شہباز بابر گجر، این اے 105میاں محمد فاروق، این اے 106رانا ثنااللہ، این اے 107حاجی اکرم انصاری ، این اے 108عابد شیر علی ، این اے 109میاں عبدالمنان اور این اے 110میں رانا افضل خاں امیدوار ہوں گے ۔ پی پی 110میں محمد نواز ملک، پی پی 111میں اسراراحمد منے خان، پی پی 112میاں طاہرجمیل، پی پی 113راناثنااللہ، پی پی 114شیخ اعجاز احمد، پی پی 115رانا علی عباس، پی پی 116فقیر حسین ڈوگر اور پی پی 117حاجی الیاس انصاری کو امیدوار نامزد کیا گیا ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جگہ انجینئر قمراسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے ۔سعد رفیق لاہور میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے ،جاوید ہاشمی ملتان سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف، کراچی، لاہور اور سوات سے الیکشن لڑیں گے ، مریم نواز کو بھی لاہور سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق ، خواجہ آصف، خرم دستگیر،احسن اقبال، جاوید لطیف بھی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔حمزہ شہباز، ایازصادق، پرویز ملک، سعد رفیق، روحیل اصغر، سائرہ افضل تارڑ، شیخ فیاض، جنید انوار، اسد الرحمان رمدے ، ارشد لغاری، پیرعمران شاہ، چوہدری اشرف، طفیل جٹ، عثمان ابراہیم، ملک ابرار، چوہدری دانیال، امیر مقام، مشاہد اللہ خان، ڈاکٹر افنان اور شیخ آفتاب کو بھی پارٹی ٹکٹ مل گیا ہے ۔ امیدوار فائنل

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں