سندھ:پی ٹی آئی نے 75امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
قومی اسمبلی کی24اور سندھ اسمبلی کی51نشستوں پر حتمی امیدواروں کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف نے سندھ سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ، جس میں سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 میں سے 24 ، جب کہ سندھ اسمبلی کی 130 میں سے 51 نشستوں پر حتمی امیدوار وں کا اعلان کیا گیاہے ۔ پارٹی کے سر براہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے امیدوار ہوں گے ۔جاری کردہ فہرست کے مطابق سکھر این اے 206 سے سید طاہر حسین شاہ، این اے 207 سے مبین احمد، حیدر آباد این اے 227 سے محمد حاکم، ٹنڈو محمد خان این اے 228 سے سید ذوالفقار علی شاہ، جام شورو این اے 233 سے ملک بہار خان، دادو این اے 234 سے لیاقت علی جتوئی، این اے 235 سے کریم علی جتوئی، کراچی ملیر این اے 236 سے مسرور علی، این اے 237 سے کیپٹن جمیل احمد خان، این اے 238 سے نعیم عادل شیخ ، کراچی کورنگی این اے 239 سے محمد اکرام ، کراچی شرقی این اے 242 سے سیف الرحمن، این اے 243 سے عمر ان خان ، این اے 244 سے سید علی حیدر زیدی، کراچی جنوبی این اے 247 سے ڈاکٹر عارف علوی، کراچی غربی این اے 248 سے سر دار عزیز، این اے 249 سے فیصل واوڈا، این اے 250 سے عطاء اللہ، این اے 251 سے محمد اسلم ، این اے 252 سے آفتاب جہانگیر، کراچی وسطی این اے 253 سے محمد اشرف جبار، این اے 254 سے محمد اسلم خان ، این اے 255 سے محمد باقی مولوی، این اے 256 سے محمد نجیب ہارون شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے لیے جیکب آباد پی ایس 1 سے محمد اسلم ابڑو، پی ایس 2 سے طاہر حسین کھوسو، پی ایس 3 سے سخی عبد الرزاق خان، کشمور پی ایس 4 سے میر غالب حسین خان، لاڑکانہ پی ایس 10 سے امیر بخش بھٹو، گھوٹکی پی ایس 18 سے شہر یار خان شر، پی ایس 21 سے میر افتخار احمد خان لونڈ، سکھر پی ایس 22 سے غلام علی عباس، پی ایس 23 سے غلام شاہ مردان شاہ عرف زاہد شاہ، نو شہر وفیروز پی ایس 36 سے شاہنواز جتوئی،عمر کوٹ پی ایس 52 سے اصغر علی ، پی ایس 53 سے دوست محمد ، حیدر آباد پی ایس 67 سے امید علی جونیجو، ٹنڈو محمد خان پی ایس 68 سے محمد الطاف نظامانی، پی ایس 69 سے سید ذوالفقار علی شاہ، ٹھٹھہ پی ایس 78 سے زیب نیازی، دادو پی ایس 83 سے احسان علی جتوئی ، پی ایس 84 سے صداقت علی جتوئی،پی ایس 85 سے عاشق علی، پی ایس 86 سے بندھ علی لغاری، کراچی ملیرپی ایس 87 سے قادر بخش گبول، پی ایس 88 سے کیپٹن محمد رضوان خان، پی ایس 91 سے خلیل الرحمن جدون، کراچی کورنگی پی ایس 92 سے عابد جیلانی، پی ایس 93 سے وقاص اقبال، پی ایس 96 سے ساجد حسین، پی ایس 97 سے راجہ اظہر خان، پی ایس 98 سے عادل احمد، کراچی شرقی پی ایس 99 سے حلیم عادل شیخ، پی ایس100 سے سید محمد طحہ، پی ایس 101 سے فردوس شمیم نقوی، پی ایس 102 سے ارسلان تاج حسین ، پی ایس 103 سے بلا ل احمد غفار، پی ایس 104 سے منصور احمد شیخ، پی ایس 105 سے محمد علی عزیز، کراچی جنوبی پی ایس 107 سے عبد الرزاق ، پی ایس 110 سے خرم شیر زمان، پی ایس 111 سے عمران اسماعیل ، کراچی غربی پی ایس 112 سے امجد اقبال آفریدی، پی ایس 113 سے شاہنواز جدون، پی ایس 115 سے عبد الرحمن ، پی ایس 116 سے ملک شہزاد اعوان، پی ایس 117 سے آصف سلیم ، پی ایس 118 سے اسد اللہ ، پی ایس 120سے سعید احمد آفریدی، پی ایس 121 سے جام محمد گبول، پی ایس 122 سے رابستان خان، کراچی وسطی پی ایس 125 سے سید عباس حسنین، پی ایس 126 سے سرفراز احمد ناگنی،پی ایس 127 سے شیخ محبوب جیلانی اور پی ایس 128 سے نصرت انوار کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔