بارش نے تاجروں کو بھی ڈبو دیا ،کروڑوں روپے کا نقصان
پانی گوداموں میں داخل، الیکٹرانک اشیا، گارمنٹس اور دیگر سامان خراب نکاسی آب کے ہنگامی انتظامات کئے جائیں ، رہنما پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم
لاہور(صبغت اﷲ چودھری)لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے تاجروں کو بھی ڈبو دیا ، پانی دکانوں اور گوداموں میں داخل ہونے سے الیکٹرانک اشیا، گارمنٹس اور دیگر سامان خراب ہو گیا ، ہال روڈ، مال روڈ، گنپت روڈ، پیپر مارکیٹ، اردو بازار، انار کلی، باغبانپورہ، مغلپورہ، صدر، اسلام پورہ ، برانڈر تھ روڈ، بادامی باغ ، سرکلر روڈ اور شاہ عالم کی مارکیٹیں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں، کروڑوں روپے کا سامان خراب ہونے پر تاجر برادری نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا نکاسی آب کے ہنگامی انتظامات کئے جائیں ،قائم مقام چیئرمین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا شہر کو بارش کے پانی سے بچانے کیلئے نئے سرے سے حکمت عملی بناکر اس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے ۔ تاجر نقصان