پنجاب: 50اسسٹنٹ کمشنروں سمیت بیسیوں افسرتبدیل

پنجاب: 50اسسٹنٹ کمشنروں سمیت بیسیوں افسرتبدیل

لاہور کے 5تحصیلدارضلع بدر، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسرماتحت تبدیل ایجوکیشن اتھارٹی میں بھی اکھاڑ پچھاڑ،شاہد عباس اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا مقرر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ،اپنے سٹی رپورٹر سے) الیکشن کمیشن کی اجازت سے پنجاب کی بیوروکریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑکر دی گئی، نگران حکومت پنجاب نے گریڈ17سے 20تکبیسیوں افسر تبدیل کر دیئے ،تبدیل ہونیوالوں میں 50اسسٹنٹ کمشنرشامل ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر عبدالرئوف کو سپیشل مجسٹریٹ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی تعینات کردیا گیا، تسنیم علی کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر جھنگ تعینات کر دیا گیا، مصور احمد خان اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر فیصل آباد کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا، احمد نوید سیکشن افسر محکمہ صنعت کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان،عرفان انورکو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان ، حافظ محمد نجیب کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ملتان تعینات کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان محسن نثار کا تبادلہ کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محمد مبشر رحمان کو سپیشل جو ڈیشل مجسٹریٹ واسا ایم ڈی اے ملتان ،محمد عاطف کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اٹک ، ارشد احمد کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا، شاہد عباس کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا ،فاروق حیدر عزیز کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر خوشاب ، شعیب نسوانہ کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر میانوالی، نیاز مو ہل کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیصل آباد، منظور حسین کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر فیصل آباداورعبدالرئوف کو سپیشل مجسٹریٹ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی تعینات کردیا گیا۔تقرری کے منتظرعثمان منیر بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر لودھراں ، محمد اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر خانیوال ، ظفرعلی ملک کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر وہا ڑی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال اشفاق الرحمان کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ صمد تیمور کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال ، محمد کاشف کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ساہیوال، محمد ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر پاکپتن،عامر افتخار کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر بہاولپور تعینات کردیا گیا۔عابد شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل بہاولپور ، محمد طیب کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈی جی خان،محمد نعیم بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر بہاولنگر جبکہ سید اسد رضا کاظمی ایڈمنسٹریٹر الفلاح بلڈنگ لاہور تعینات۔ مقصود احمد سیکشن آفیسر آئی اینڈ سی ونگ ،رانا ضیااللہ بھی سیکشن آفیسر آئی اینڈ سی ونگ مقرر، فرحت حسین فاروق سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات، احمد علی سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن مقرر،ذوالفقار علی سیکشن آفیسر آئی اینڈ سی ونگ مقرر،محمد اشرف کو سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔محکمہ مال لاہور کے 5 تحصیلداروں کو بھی ضلع بدر کر دیا گیا، تحصیلدار صفدر آباد ڈسٹرکٹ شیخوپورہ فاروق احمد قریشی کو تحصیلدار سیٹلمنٹ لاہور کینٹ،وسیم احمد کو تحصیلدار عارف والا، محمد ظفر اللہ ملک کو تحصیلدار ماڈل ٹاؤن، تحصیلدار سٹی شیخ محمد وسیم کو تحصیلدار شرقپور ، تحصیلدار لاہور کینٹ غلام حر کو تحصیلدار رائے ونڈ، شوکت مسیح سندھو کو تحصیلدار جڑانوالہ، تحصیلدار شالیمار حافظ عمران حمید کو تحصیلدار فیروز والہ تعینات کردیا گیا۔ محمد ساجد خان تحصیلدار سیٹلمنٹ لاہور کینٹ کو ٹرانسفر کر کے شیخ محمد وسیم کی جگہ، تحصیلدار رائے ونڈ عمران صفدر کا تبادلہ کرکے تحصیلدار شالیمار ، علیم احمد محی الدین کو تحصیلدار لاہور کینٹ جبکہ ندیم احمد بٹ کو قونصلیڈیشن آفیسر لاہور کینٹ لگا دیا گیا ہے ۔ ادھرپنجاب حکومت نے صوبہ کی ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او زکے بھی تبادلے کر دئیے ۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق نسیم احمد زاہد قائم مقام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ، محمد اشفاق قائم مقام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان ،بابر مختار قائم مقام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ ،شوکت علی طاہر قائم مقام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ تعینات،مقبول احمد راجن پور،شمشیر احمد بہاولپور ،رانا محمد شبیر خوشاب ،رئیس احمد بہاولنگر ،علی احمد فیصل آباد،عطا اللہ شاہ جھنگ،توقیر احمد شاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،محمد اسماعیل چنیوٹ،بشیر احمد زاہد گوجرانوالہ،واجد حسین سیالکوٹ،عبدالوحید نارووال ،لیاقت علی گجرات،محمد امین حافظ آباد ،رانا محمد اظہرمنڈی بہائوالدین ،ناہید واصف قصور،مقبول احمد شاکر ننکانہ صاحب،مختار حسین ملتان ، آفتاب احمد خانیوال،شوکت علی شیروانی وہاڑی ،ہدایت اللہ لودھراں،ریاض احمد سوہی راولپنڈی ،افتخار احمد ورک چکوال ،طارق محمودجہلم ،طاہر کاشف اٹک ،ذوالفقار علی ساہیوال ،سہیل اظہر اوکاڑہ ،جاوید اقبال بابر پاکپتن ،طارق محمود قاضی سرگودھا،رضا قدیر بھٹی میانوالی ،محمد ارشاد بھکر ،ثنا اللہ سہرانی رحیم یار خان میں قائم مقام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مقرر ہوگئے ہیں جبکہ شہزاد احمد اعوان کو قائم مقام سی ای او نارووال سے او ایس ڈی کرتے ہوئے انہیں محکمہ سکول ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تبدیل ہونیوالے افسروں کو فوری طورپر نئی ڈیوٹیاں سنبھالنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ادھر 20ویں گریڈ کے نئے چیف آفیسر محمود مسعود تمنا کو میٹروپولیٹن کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے نو زونوں کے ڈپٹی چیف آفیسرز اور زونل آفیسر ریگولیشن کو بھی تبدیل کر دیا گیاہے ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ محمد افضل ملک کو ملتان ، زونل آفیسر ریگولیشن جواد گوندل خانقاں ڈوگراں ،ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون عبدالرزاق کو گوجرانوالہ جبکہ زونل ریگولیشن آفیسر سہیل اشرف گوندل فیروزوالہ تعینات ،ڈپٹی چیف آفیسر واہگہ زون رانا نوید کو ننکانہ صاحب جبکہ زونل آفیسر ریگولیشن عتیق عاشق کو الہ آباد ،ڈپٹی چیف آفیسر داتا گنج بخش زون محمد آصف قریشی کو خانیوال جبکہ زونل ریگولیشن آفیسر جاوید اقبال کو کوٹ عبدالمالک ، ڈپٹی چیف آفیسر عزیز بھٹی زون محمد بخش انصاری کو سرگودھا جبکہ زونل ریگولیشن آفیسر شالیمار سدرہ ظفر کو قلعہ دیدار سنگھ ، ڈپٹی چیف آفیسر راوی زون ابرار ملک کو نارووال جبکہ زونل ریگولیشن آفیسر طاہر علی کو چکوال ، زونل آفیسر ریگولیشن نشتر زون رانا محمد اشرف کو پتوکی تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی چیف آفیسر علامہ اقبال زون حارث جلیل کو قصور جبکہ زونل ریگولیشن آفیسر عامر اختر بٹ کو کنگن پور تعینات کیا گیا ہے اسسٹنٹ چیف آفیسر طیب مقصود کو چیف آفیسر پھول نگر تعینات کیاگیا ہے ۔ بیسیوں افسرتبدیل

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں