یوٹرن خان ،امپورٹڈ پیر اور کٹھ پتلی اتحاد کو شکست دینگے :بلاول
جمہوریت پسند لوگ ہیں دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،نظریات کا دفاع کرینگے
تھر (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیا ں )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوٹرن خان ،امپورٹڈ پیر اور کٹھ پتلی اتحاد کو شکست دینگے ۔ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کے بعد ہمیں ختم سمجھنے والے دیکھ لیں ،ملک بھر میں کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہیں ۔بتانا چاہتا ہوں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،ہمیشہ کٹھ پتلی اتحاد بنائے گئے جنہیں عوام نے ہرایا۔ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اپنے نظریات کا دفاع کریں گے ۔تھر میں پاکستان کا جھنڈا پیپلز پارٹی کی وجہ سے لہرا رہا ہے ۔اتفاق رائے کے بغیر ڈیمز کی تعمیر کو عوام نہیں مانیں گے ۔وہ سندھ کے پس ماندہ علاقے تھر اور ننگر پارکرمیں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا ملک میں کٹھ پتلی سیاست چل رہی ہے ، پیپلزپارٹی کیخلاف کٹھ پتلی اتحاد بنائے جاتے رہے ، سندھ کے عوام ہر قسم کی سازش کو سمجھتے ہیں۔ یوٹرن خان کو الیکشن میں شکست ہوگی۔پنجاب سے امپورٹڈ پیر اور کٹھ پتلی اتحاد کو بھی ہرائیں گے ۔ انہوں نے کہا شہید بھٹو نے بھارت سے جنگی قیدی اور تھر کی سرزمین لی تھی۔بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ حکومت کی مدد سے تھر کول کا منصوبہ بنایا جو ملک میں توانائی کے بحران کے حل کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی وفاقی حکومت بنا کر غربت کے خاتمے کا پروگرام پورے ملک میں پھیلائے گی اور غذائی قلت، بھوک اور بے روزگاری کا مقابلہ کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھوک اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے ، کسی جماعت نے غربت کا مقابلہ کرنے کا پروگرام نہیں دیا،آپ کی طاقت سے عوامی وفاقی حکومت بنائیں گے ،خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کے سامنے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحاد کھڑے کئے جاتے ہیں جو عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے ، یہ حکومتیں کوئی اور چلاتا ہے ، یہ کوئی اور کام کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو منافقت اور یو ٹرن کی سیاست پر مبنی سازشوں کا علم ہے ، اس سیاست میں کرپشن کے خلاف بات کی جاتی ہے لیکن کرپٹ لوگوں کو ساتھ بٹھا دیا جاتا ہے ۔ہم عوام کی طاقت سے وفاق میں حکومت بنائیں گے ، ہم اقتدار میں آکر جمہوریت کا دفاع کریں گے ۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور خود کروں گا، گالم، گلوچ، نفرت کی سیاست پریقین نہیں رکھتا۔ بلاول