ترکی میں قید 1600پاکستانیوں کی عمران خان سے مدد کی اپیل
6ماہ سے عثمانیہ کیمپ میں قید ہیں، آنیوالی حکومت وطن واپسی کیلئے اقدامات کرے بہت سے ساتھی بیمار ہیں جنہیں طبی امداد نہیں دی جارہی، نوجوانوں کا ویڈیو پیغام
استنبول(آئی این پی )ترکی میں قید 1600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں نے عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے عثمانیہ کیمپ میں قید ہیں، نوجوانوں نے ویڈیو کے ذریعے خود پر ہونے والے مبینہ ظلم و ستم کی شکایت کرتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ اور آنیوالی حکومت سے مدد طلب کی ہے ۔عثمانیہ کیمپ میں رکھے جانے والے نوجوانوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ ان کی پانچ ماہ سے گھر والوں سے بات بھی نہیں ہوئی، روٹی کے لیے لائن میں لگا یا جاتا ہے اور مارا بھی جاتا ہے ، بہت سے ساتھی بیمار ہوگئے ہیں اورانہیں ترکی حکام کی جانب سے طبی امداد بھی نہیں دی جارہی۔ نوجوانوں نے اپیل کی ہے کہ ملک کے آنے والے وزیر اعظم عمران خان اور وزارتِ خارجہ ہمیں پاکستان واپس لانے کیلئے اقدامات کریں۔