قومی اسمبلی کا اجلاس 11اگست تک بلا ئے جانے کا امکان
نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6سے 11اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے
اسلام آباد(آئی این پی)نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6سے 11اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے ،تحریک انصاف 14اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے ،نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامیاب ارکان سے حلف لیں گے جبکہ حلف کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکرکا انتخاب کیا جائے گا۔پی ٹی آئی 14اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہے ۔