ڈیمز فنڈ :ایک ارب 58کروڑجمع 18ہزار بھارت سے بھی آئے

ڈیمز فنڈ :ایک ارب 58کروڑجمع  18ہزار بھارت سے بھی آئے

سپریم کورٹ دیامیر بھاشا ،مہمند ڈیمز فنڈ میں کل رقم ایک ارب اٹھاون کروڑ سینتالیس لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو چوبیس روپے جمع ہو گئی ہے

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)، انڈیا سے بھی لوگو ں نے ڈیمز فند میں چندہ جمع کرانا شروع کر دیا ہے ، بھارت سے ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں 18 ہزار چار سو ساٹھ روپے کی رقم بھجوا ئی گئی ہے ۔اس کے علا وہ امریکہ سے 43 لاکھ اکہتر ہزار،برطانیہ سے 12 لاکھ چورانوے ہزار روپے بھیجے گئے ،متحدہ عرب امرات سے 8 لاکھ چو نسٹھ ہزار بھیجے گئے ،جرمنی سے 15 لاکھ تیرہ ہزار،بحرین سے 6 لاکھ تراسی ہزار ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالا گیا،پاکستان سے شہریوں نے ایک ارب بتیس کروڑ سنتالیس لاکھ بہتر ہزار ڈیمز فنڈ میں جمع کرائے ہیں ۔اس کے علا وہ اب تک مختلف موبائل کمپنیو ں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5کروڑ سترہ لاکھ چو ہتر ہزار 890روپے جمع کرا ئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں