رہائی کتنے عرصے کے لیے ہوگی

رہائی کتنے عرصے کے لیے ہوگی

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا ان کی رہائی کتنے عرصے کیلئے ہوگی اس حوالے مختلف اطلاعات سامنے آتی رہیں ۔قانونی ماہر سعد رسول

(دنیا نیوز) نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا ان کی رہائی کتنے عرصے کیلئے ہوگی اس حوالے مختلف اطلاعات سامنے آتی رہیں ۔قانونی ماہر سعد رسول نے بتایا ابتدائی طور پر 12گھنٹے کے لئے رہائی ہوئی ہے حکومت تین دن کے لئے پیرول کی اجازت دے سکتی ہے لیکن کوئی بھی اجازت 12گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوسکتی ۔یہ اجازت ہوم سیکرٹری دے سکتا ہے یہ 12گھنٹے کی اجازت قانون کے مطابق ہے اس میں توسیع کے لئے لواحقین یا ملزم حکومت کو درخواست کریں گے توقع ہے کہ حکومت اتنی تیزی سے ہی اس پر بھی اقدام کرے گی۔اسلام آباد سے دنیا نیوز کے بیورو چیف خاور گھمن نے بتایا کہ نواز شریف ،مریم اور صفدر کی رہائی کیلئے حکومت وقت نے جو اقدام اٹھایا ہے اور فوری طور پر اقدامات کئے ہیں اس کو بہت مثبت طریقے سے لیا جانا چاہئے قانونی طور پر اس ساری کارروائی کو دیکھا جائے تو اس میں بہت وقت لگتا ہے لیکن بعض لوگ اس کو سیاسی ایشو بنانے کی کوشش کر رہے تھے حکومت نے فیصلہ کیا کہ جونہی شریف فیملی کی جانب سے پیرول کی درخواست آئے گی اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔دنیا نیوز نے سب سے پہلے یہ خبر بریک کی تھی کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس میں کسی قسم کی قانونی یا انتظامی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی جانی چاہئے ۔ منصور ستی نے بتایا حکام کے مطابق ہوسکتا ہے کہ لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا جائے اور کلثوم نواز کی تدفین کے بعد ان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں