وزیر اعظم کو فرانسیسی صدر کا فون عالمی امورپرملکرکام کی خواہش

وزیر اعظم کو فرانسیسی صدر کا فون  عالمی امورپرملکرکام کی خواہش

وزیراعظم عمران خان کوفرانسیسی صدرعمانوئیل میکخواں نے ٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان کوفرانسیسی صدرعمانوئیل میکخواں نے ٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی ۔ گفتگو میں فرانسیسی صدر نے دونوں ممالک میں تعاون اورروابط بڑھانے پرزوردیا۔ انہوں نے توانائی،معیشت،آبی وسائل،تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے ،باہمی اورعالمی امورپرمل کرکام کرنے کی خواہش کابھی اظہار کیا ۔ فرانسیسی صدر نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں اوربھاری قیمت اداکی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزیدبہتراورمضبوط بناناچاہتے ہیں،فرانس کے ساتھ وسیع البنیاد اور طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ فرانس کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کر لی۔ وزیر اعظم عمران کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے ۔سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کو علاقائی صورتحال خصوصاً بھارت سے تعلقات کے حوالے سے آگاہ کیا، عمران خان نے افغانستان میں قیام امن پر بھی بریفنگ دی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں