فنکار وں کیلئے وظیفہ کے اجراء کی پالیسی بنائی جائیگی، وزیر اطلاعات پنجاب

فنکار وں کیلئے وظیفہ کے اجراء کی پالیسی بنائی جائیگی، وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فنکاروں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے

راولپنڈی(نمائندہ دنیا)بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں گے ،فنکار وں کے لئے مالی معاوضے ،علاج معا لجہ اور وظیفہ کے اجراء کے لئے بھی پالیسی بنائی جائے گی، راولپنڈی آرٹس کونسل میں آرٹسٹوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائس آف پنجاب کے نام سے میوزیکل مقابلے راولپنڈی ،لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں ہوں گے جن میں نوجوان گلوکاروں کو فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع ملیں گے ، 9نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر منفرد تاریخی پروگرام منعقد ہوگا ،اس طرح سال رواں کے اختتام پر عالمی صوفی میلہ ہوگا ،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فنکار معاشرے کا حساس طبقہ ہے جن کے مسائل حل کرنے اور انہیں فنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں گے ،اس موقع پر ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد ،ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید اعوان اورراولپنڈی کے معروف آرٹسٹ موجود تھے ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ قومی ہیروسپاہی مقبول حسین کی شہادت اور خدمات پر خصوصی ڈرامے کا سکرپٹ تیار کر لیا گیا ہے جو 15نومبر کو الحمرا لاہور میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد یہ سٹیج ڈرامہ دیگر شہروں میں بھی پیش کیا جائے گا ،آرٹسٹوں کی درخواست پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مقامی آرٹسٹوں کو راولپنڈی کونسل میں آفس کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ وہ ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت دیں اور عوامی تفریحی پروگرام تیار کریں جن کے لئے ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی اور تمام فنکاروں کو بلاامتیاز راولپنڈی کو نسل کے سٹیج ڈراموں میں کاسٹ کرنے کی پالیسی پر عملدآمد کرایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں