جاتی امرا کی سکیورٹی پرتعینات پولیس کی اضافی نفری واپس
سکیورٹی بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد تعینات کی گئی تھی ،ن لیگ کااظہارتشویش
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جاتی امرا کی سکیورٹی پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق 4 اے ایس آئی اور 43 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد تعینات کی گئی تھی جبکہ رہائشگاہ کی سکیورٹی کیلئے حوالدار سمیت 4 اہلکار اب بھی تعینات ہیں ۔ ادھراضافی سکیورٹی واپس لئے جانے پر مسلم لیگ ن نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔