سرکاری اشتہارات کے اجرا کے لیے خصوصی کمیٹی قائم
وزارت اطلاعات نے سرکاری اشتہارات کے اجراکے لئے خصوصی کمیٹی بنا دی
اسلام آباد(آن لائن) ،کمیٹی وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر بنائی گئی ہے ۔وفاقی وزیراطلاعات نے خط کے ذریعے کمیٹی کی تشکیل کے بارے صوبائی وزرائے اطلاعات کو آگاہ کردیا ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کمیٹی کی اجازت کے بغیر کوئی اشتہار جاری نہیں کر سکتی،کمیٹی کے سربراہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہوں گے ۔کمیٹی میں پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے وزرائے اطلاعات ارکان ہوں گے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔