حج2019:پیکیج میں اضافے ، سبسڈی ختم، دورانیہ کم کرنے پر غور

حج2019:پیکیج میں اضافے ، سبسڈی ختم، دورانیہ کم کرنے پر غور

دورانیہ 30دن ، سرکاری حج سکیم کے تحت پیکیج میں30سے 40 ہزار اضافہ متوقع

اسلام آباد (سید قیصرشاہ ) حج2019کیلئے سرکاری سکیم کے تحت پیکیج میں اضافے ،سبسڈی ختم کرنے سمیت حجاز مقدس میں قیام 40 کے بجائے 30 دن کرنے کی تجاویزپر حکومت اور وزارت مذہبی امور نے غور شروع کردیا ، آئندہ سال سرکاری حج سکیم کیلئے پیکیج میں30سے 40 ہزار روپے تک اضافہ متوقع ہے ، جس سے سرکاری سکیم کا پیکیج2لاکھ 80 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار ہوجائے گا ، ڈالر مہنگا ہونے پر مزید اضافہ بھی متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم میں اضافے سمیت گزشتہ دور حکومت کے پیکیج اورسہولیات بارے تفصیلات وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی، سرکاری سکیم کیلئے مختلف تجاویز بھی وزیر اعظم کودی جائیں گی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں