پاک چین بس سروس شروع ، 34 مسافر 30گھنٹے میں کاشغر جائینگے

پاک چین بس سروس شروع ، 34 مسافر 30گھنٹے میں کاشغر جائینگے

پاک چین بس سروس کے تحت پہلی بس آج سوموار34 مسافروں کو لیکر لاہور سے چین کیلئے روانہ ہوگی،

لاہور(آئی این پی)لاہور سے بس 30 گھنٹوں میں چین کے شہر کاشغر جائیگی،لاہور سے کاشغر تک یکطرفہ کرایہ 13ہزار روپے ہے ،مسافروں کو ناشتہ ، کھانا، چائے وغیرہ مفت فراہم کی جائیگی۔ ہر مسافر کواپنے ساتھ 20 کلو گرام تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم زائد وزن پر اضافی رقم دینا پڑیگی ۔مذکورہ بس کمپنی کے چیف ایگز یکٹو نے بتایا کہ لاہور سے چین جاتے ہوئے مسافروں کو اسلام آباد پہنچ کر ناشتہ کرایا جائے گا،مانسہرہ پہنچ کر چائے اور بشام میں دوپہر کا کھانا ،چلاس میں شام کی چائے اور گلگت پہنچ کر رات کا کھانا دیا جائیگااور رات 8 بجے سے صبح 2بجے تک مسافروں کو آرام کا وقت دیا جائیگا اور اسکے بعد درہ خنجراب کے راستے کاشغر پہنچایا جائیگا۔بس اسی راستے سے لاہور واپس آئیگی، لاہور سے ہفتے میں 4روز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو بس کاشغر کیلئے روانہ ہوگی جبکہ کاشغر سے لاہور کیلئے بس منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روز روانہ ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں