آرمی چیف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ صدر‘وزیر اعظم اور اعلیٰ شخصیات کی شرکت
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز آرمی ہائوس راولپنڈی میں ہوئی
راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) ، جس میں صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیف جسٹس ثاقب نثار،بلاول بھٹو،سروسز چیفس سمیت اعلیٰ فوجی ، سول حکام کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔رسم نکاح کی تقریب اتوار کو لاہور میں ہوئی تھی ۔