بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان پہنچیں گے
سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان پہنچیں گے ۔
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ویب سائٹ کے مطابق وہ واہگہ کے راستے آج دن گیارہ پاکستان پہنچیں گے ۔ادھر اپنے ایک بیان میں سدھونے کہا کہ کرتارپور سرحد کھولنے کا سہراعمران خان کے سر جاتاہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھلنے سے کروڑوں لوگوں کی 75 سال پرانی خواہش پوری ہوئی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بھارتی ٹی وی کو دیئے انٹرویو کا کچھ حصہ پوسٹ کیا اورکہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اٹھایا گیا قدم بارش کا پہلا قطرہ ہے ، اس یادگار دن سکھ کمیونٹی کے دل خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کیونکہ سکھ کمیونٹی تاریخی گورودوارہ صاحب میں عبادت کرنے کیلئے بیتاب ہے ۔