موسم سرما تعطیلات :سپریم کورٹ 18سے 31دسمبر تک بند
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 18 دسمبر 2018ء سے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 18 دسمبر 2018ء سے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم جنوری 2019ء کو دوبارہ کھلے گی۔ تعطیلات کے دوران اہم نوعیت اور ضمانت سے متعلق مقد مات ڈیوٹی پر مامور بینچوں کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں گے ۔