دبئی میں مزید 220پا کستا نیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف

دبئی میں مزید 220پا کستا نیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف

دبئی میں مزید 220 پاکستا نیوں کی اربوں روپے کی جا ئیدادوں کا انکشاف ہو ا ہے ۔جس کے بعد یہ تعداد 895 سے بڑھ کر 1115 ہو گئی ہے

اسلام آ باد (شا ہد اسلم) ۔ دنیا نیوز کو حا صل معلومات کے مطا بق ایف آئی اے نے جن مزید 220 پا کستا نیوں کا سراغ لگا یا ہے وہ مجموعی طور پر656 جائیدادوں کے ما لک ہیں۔ دبئی میں پا کستا نیوں کی اربوں روپے کی جا ئیدادوں پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثا قب نثار نے از خود نوٹس لے رکھا ہے جو آج سما عت کے لئے بھی مقرر کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطا بق 20 پا کستا نیوں کو پیشی کے لیے نوٹس بھی دیا گیا ہے جنکی دبئی میں جائیدادوں بارے معلوم ہوا تھا ۔ ذرائع کے مطا بق ان 220 پا کستانیوں کی لسٹ میں سر فہرست نام محمد نبیل جوز کا ہے جنکی مجموعی طور پردبئی میں67 جا ئیدادیں ہیں۔ دوسرا نا م محمد ظفر آرائیں کا ہے جن کی جا ئیدادوں کی تعداد 57 ہے ۔ اسی طرح 48 جا ئیدادوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رضا سرفراز قریشی ہیں۔ محمد حارث بلال 25 ، سلیم مراد 24 ، فرحین سلیم 22، اعجاز احمد خان محمد 19، محمد فیصل 12 ،طہٰ مجید 10 ،زاہد مظفر 10 ، غلام عباس 10 ، آصف گل محمد خاں 8، مرزا ریاض الد ین بیگ 8، محمد لطیف 8 ، عمران فاروق 8، عرفان ملک اور شیخ مقصود رشید 6، 6، عبدالحمید، عدنان ارشد بٹ 5، 5، عرفان مصطفی ، محمد انصر علی، غلام نبی اطہر، بیگم پروین حیات، سید علی مہدی زیدی، محمد مراد اور ناصر نظام مغل 4، 4جا ئیدادوں کے مالک ہیں۔ اسی طرح لسٹ میں شامل باقی پا کستا نیوں میں سے 11 لوگ 3، 3، 18 لوگ 2،2 جبکہ با قی 165 لوگ دبئی میں ایک ، ایک جائیداد کے مالک ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان تمام لوگوں کو وفا قی تحقیقاتی ایجنسی نے حلف نامہ کے لیے لکھا تھا لیکن تا حال ان میں سے کسی نے ابھی تک حلف نا مہ جمع نہیں کرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں