31دسمبر کو کون گرفتار ہو سکتا ہے ؟
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کلپ لیک ہو گئی
لاہور ( مانیٹرنگ سیل )پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کلپ لیک ہو گئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے آصف علی زرداری 31دسمبر کو گرفتار ہو جائیں گے کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے ۔ اور16ریفرنسز دائر کرنے کی سفارش کی ہے ۔ میڈیا نمائندوں نے لطیف کھوسہ سے آڈیو کلپ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے تردید نہیں کی تاہم یہ کہہ کر بات گول کر گئے کہ گرفتاری کی افواہیں تو24 دسمبر کو بھی تھیں جس طرح24دسمبر گزر گیا31دسمبر بھی گزرجائے گا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت تمام قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔ 31دسمبر