بیجنگ کانفرنس:عمران خان کی روسی صدرسے ملاقات متوقع

بیجنگ کانفرنس:عمران خان کی  روسی صدرسے ملاقات متوقع

چینی صدر شی جن پنگ کے زیر صدارت’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کانفرنس 25سے 27 اپریل کو بیجنگ میں ہوگی

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)چینی صدر شی جن پنگ کے زیر صدارت’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کانفرنس 25سے 27 اپریل کو بیجنگ میں ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان، روسی صدر پوٹن، ڈاکٹر مہاتیر محمد سمیت 20سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے ، کانفرنس کی سائیڈلائن پروزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات متوقع ہے جس کیلئے وزارت خارجہ نے ہوم ورک شروع کر دیا ہے ، کانفرنس میں حکومتی وفد کے علاوہ چینی سفارتخانہ اپنے طور پر پاکستان سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کریگا، علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ بھی ون بیلٹ ون روڈ میں چین کی دعوت پر شریک ہوں گے ،کانفرنس میں جی سیون ممالک سے اٹلی کے وزیراعظم بھی شرکت کریں گے اور عرب ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے ، سری لنکا، نیپال، فلپائن کے سربراہوں نے کانفرنس میں شرکت کی چین کو یقین دہانی کرا دی ہے ۔ بیجنگ کانفرنس

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں