ادویات کی قیمتیں آسمان پر

ادویات کی قیمتیں آسمان پر

اندھیر نگری چوپٹ راج "کی صورتحال ہے ،پاکستان میں ادویہ ساز کمپنیوں نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں کئی سو فیصد من مانا اضافہ کردیا ہے

(دنیا کامران خان کے ساتھ)…… "اندھیر نگری چوپٹ راج "کی صورتحال ہے ،پاکستان میں ادویہ ساز کمپنیوں نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں کئی سو فیصد من مانا اضافہ کردیا ہے اور دوائوں کی قیمتیں راتوں رات آسمان پر پہنچ گئی ہیں ،گو کہ وفاقی وزیر صحت نے دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیا ہے لیکن عام تاثر ہے کہ یہ اقدامات نمائشی ثابت ہوں گے اور اس کے پیچھے حکومت کی ند انتظامی شامل ہے ۔وارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے دریپ کی صوبائی دفاتر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ بدعنوان عناصر نے دوائوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ادویات مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں اور مقررہ قیمتوں سے زیادہ نرخ لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ مارکیٹ میں دل کے امراض کی اہم دوائیں اور دیگر کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں مثال کے طور پر دل کی دوا ٹرائی فورٹ 28گولیوں کے پیکٹ کی قیمت 186روپے سے بڑھا کر 485روپے کردی گئی ہے ،اسی طرح شوگر کی دوا گلائیسٹ کی قیمت 272سے بڑھا کر 460کردی گئی ہے بلڈ پریشر کی دوا کونکور کی قیمت میں 73روپے فی پیکٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔گلے کی دوا اریتھروسین کی گولیوں کی قیمت 548سے بڑھا کر 921 کر دی گئی ہے جبکہ سر درد کی عام دواڈسپرین کا پیکٹ 27روپے مہنگا ہوسکتا ہے ۔عام استعمال کی نیوبرول کی قیمت 80روپے سے 426روپے کر دی گئی ہے یعنی ایک جھٹکے میں اس دوا کی قیمت 346روپے بڑھائی گئی ہے یاد رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 2019 میں 889ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقرر کی تھیں اس کے تحت عام ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصداور جان بچانے والی ادویات کے نرخوں میں 9فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی تھی لیکن فارماسسٹ کا کہنا ہے کہ کیل پول سیرپ کی قیمت 40سے بڑھا کر 60روپے کر دی ہے پینا ڈول سیرپ 45روپے سے 78روپے کا ہو گیا ہے تقریبا ًہر دوا کی قیمت بڑھ گئی ہے میزبان کا کہنا ہے کہ دوائوں کی قیمتوں میں یہ ہوش ربا اضافہ عوام کے لئے ایک اور جھٹکا ہے ۔ ادویات

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں