شہریوں نے ایمرجنسی کال سروس 15کو بھی مذاق بنا ڈالا
گزشتہ سال 15 ایمرجنسی سروس پر موصولہ71 فیصد کالز جھوٹی ثابت ہو ئیں
لاہور(کرائم سیل )ریسکیو 1122 کے بعد شہریوں نے ایمرجنسی کال سروس 15کو بھی مذاق بنا ڈالا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آئی سی تھری سیکشن سے حاصل کردہ ڈیٹا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 15 ایمرجنسی سروس پر موصولہ71 فیصد کالز جھوٹی ثابت ہوئیں ،15 پر مجموعی طور پر 43 لاکھ 45 ہزار 246 کالز موصول ہو ئیں ،از راہِ مذاق کی جانے والی جھوٹی کالز کی تعداد 30 لاکھ 86 ہزار 836 ہے ،15 سروس پر ہنگامی نوعیت کے معاملات میں رہنمائی کیلئے 2لاکھ 56 ہزار 394 کالز موصول کی گئیں 15 ایمرجنسی کالزسے متعلقہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 228 رہی۔15 پر شرارتاً کالز پر ریسپانس کی وجہ سے پولیس کا قیمتی وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔شہری15 ایمرجنسی سروس کی اہمیت اور اپنی ذمہ دار ی کا ادراک کریں۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا شہری15 ایمرجنسی سروس کی اہمیت اور ایک باشعور شہری ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ دار ی کا ادراک کریں کیونکہ 15 پر گمراہ کن اورجھوٹی کالز سے گریز سے ہی مشکل کاشکار زیادہ سے زیادہ افراد کی فوری داد رسی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔ ایمرجنسی کال