27فروری کوپاکستان کی جوابی کارروائی میں2بھارتی لیفٹیننٹ جنرل بال بال بچے :روسی خبررساں ادارہ

27فروری کوپاکستان کی جوابی کارروائی میں2بھارتی لیفٹیننٹ جنرل بال بال بچے :روسی خبررساں ادارہ

بالاکوٹ حملے کے بعد 27 فروری کو جموں و کشمیر کی دفاعی تنصیبات پر پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے دواعلیٰ کمانڈر بال بال بچے تھے ۔

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)روسی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بالاکوٹ حملے کا جواب دینے کیلئے پاکستان لڑاکا طیاروں نے جموں و کشمیر کے راجوڑی سیکٹر کے بریگیڈ ہیڈکواٹرزپر ایچ 4 SOW بم گرائے ، جوکہ احاطے میں گرے ، بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ اور 16کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ بریگیڈ ہیڈکواٹرز سے اس وقت 700میٹر دور ایک چوکی پر گئے ہوئے تھے ۔ جوابی حملے کے بعدترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے دعویٰ کیا کہ پاک فضائیہ حملے میں یہ بات یقینی بنائے گی کہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے کیونکہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست اور امن چاہتا ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی فوجی ہدف کو بھی نشانہ نہیں بنایا جائیگا۔ تاہم بھارتی دفاعی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستانی ریڈیو کمیونیکیشنز میں سنا کہ پاک فضائیہ بھارتی دفاعی اثاثوں کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔ روسی خبررساں ادارہ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں