ننکانہ:ن لیگی رہنما فیصل اعجاز شاہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

ننکانہ:ن لیگی رہنما فیصل اعجاز شاہ  ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ ن کے رہنماپیر فیصل اعجاز شاہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

ننکانہ صاحب (اے پی پی)مسلم لیگ ن کے رہنماپیر فیصل اعجاز شاہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بر یگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر جلد گامزن ہو گا،سابقہ ادوار میں بدعنوانی اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی تھی،ان کے حلقے میں 40 سے زائد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،ننکانہ صاحب میں عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں