طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی

 طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی

ترک افواج کے شام میں کردوں کیخلاف جاری آپریشن کے باعث ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ۔

اسلام آباد (وقائع نگار)سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرنا تھا، دورے کے التوا سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا۔ترک صدر کے دورے کی نئی تاریخیں دونوں ممالک سفارتی چینلز سے جلد طے کریں گے ۔ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی۔ذرائع کے مطابق ترکی کی جانب سے شام کے کرداکثریتی علاقوں میں آپریشن کا آغاز کیا گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق شام میں صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے جس کے بعد ترک صدر نے پاکستان کے دورے کو وقتی طو رپر ملتوی کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں