نوازشریف کی آج گھر میں فزیوتھراپی کی جائے گی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج فزیو تھراپی کی جائے گی،شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج فزیو تھراپی کی جائے گی،شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سابق وزیر اعظم کاگھر میں تھراپسٹس کیساتھ وقت طے ہے ۔بدھ کو انہیں لندن کے گائز ہسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ،جن کے نتائج ایک ہفتے تک آئیں گے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق رپورٹس ملنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق وزیراعظم کو امریکا لے جایا جائے یا پھر لندن میں ہی باقاعدہ علاج شروع کیا جائے ۔ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے نواز شریف کو دئیے گئے سٹیرائیڈز کے سائڈ افیکٹس بہت زیادہ ہیں، صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا نوازشریف کا علاج وہیں سے شروع کیا جہاں سے پاکستان میں چھوڑا تھا،ڈاکٹرز کی پوری ٹیم نگرانی کر رہی ہے ، ابھی نوازشریف کی طبیعت ویسی ہی ہے بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔