پاکستان کے 9انتہائی خوبصورت سیاحتی مقامات کی فہرست جاری
بالتوروگلیشیئر، وادی نیلم، ہنگول، نیشنل پارک، ٹرینگوٹاورز، دیوسائی،صحرا تھر شامل سیف الملوک، وادی ہنزہ، عطاآباد جھیل کا دورہ کیا جاسکتا ہے :برطانوی جریدے کی رپورٹ
لاہور(آئی این پی)برطانوی ٹریول جریدے ونڈر لسٹ نے پاکستان کے 9انتہائی حیرت انگیز قدرتی مقامات کی فہرست جاری کی ہے جس میں وہاں کی خوبصورتی اور تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے خوبصورت مقامات کے چرچے پوری دنیا میں ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر برس ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ان حسین اور دلکش مقامات کا دورہ کرنے چلی آتی ہے ۔ حال ہی میں برطانوی ٹریول جریدے ونڈر لسٹ نے پاکستان کے 9 قدرتی مگر انتہائی حیرت انگیز مقامات کی فہرست جاری کی ہے جس میں وہاں کی خوبصورتی اور تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے ۔اس فہرست کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے سب سے شیئر کیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ ناقابل تصور جمال سے آراستہ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے اور اس کا دامن غیر دریافت شدہ سیاحتی استعداد سے بھرا ہے ،برطانوی جریدے کے مطابق سال 2020میں پاکستان کے ان خوبصورت حیرت انگیز مقامات کا دورہ کیا جا سکتا ہے جن میں بالتورو گلیشیئر،وادی نیلم،ہنگول نیشنل پارک،ٹرینگو ٹاورز،دیوسائی،صحرا تھر،سیف الملک،وادی ہنزہ اورعطا آباد جھیل شامل ہیں۔