مہنگائی 12 برس کی بلند ترین سطح پر , عام آدمی کی زندگی اجیرن
گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 28 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا:ادارہ شماریات مارکیٹ میں گھی، چینی،آٹے ، دودھ، تمام دالوں،انڈے ،کیلے ،خشک دودھ اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،شہری پریشان
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،پچھلے برس بھی تبدیلی کے ثمرات عام شہریوں تک نہیں پہنچ سکے ، اب بھی متوسط اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید اضطراب کا شکار ہے ، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 28 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ہفت روزہ بنیادپرمہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح19.8فیصدرہی،رپورٹ کے مطابق 30 ہزارروپے تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے قیمتوں میں اوسطاً 22.5 فیصداضافہ ہواجو پچھلے 12 سال کی بلندترین شرح ہے ، تین ماہ گزرنے اور ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کے باوجود ابھی تک 140روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں،ایک ہفتے میں ٹماٹر 35 روپے فی کلو پھر مہنگا ہوگیا، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، لہسن، گھی، چینی،آٹے ، دودھ، تمام دالوں،انڈے ،کیلے ،خشک دودھ اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔