میٹرو بس کے کرائے میں10روپے اضافہ کر دیاگیا

 میٹرو بس کے کرائے میں10روپے اضافہ کر دیاگیا

محکمہ خزانہ کی سبسڈی کی بچت کیلئے کرایہ 20روپے بڑھا کر 50کرنیکی تجویز حکومت کو سالانہ 12ارب 30کروڑ سبسڈی دینا پڑ تی ہے ، کرایہ 40روپے ہوگیا

لاہور (سیاسی رپورٹر سے ،آئی این پی) میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز دی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 30 روپے کرائے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 12 ارب 30 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑ رہی ہے ، پچاس روپے کرایہ کرنے سے سبسڈی ساڑھے 10 ارب روپے ہوجائے گی۔ وزیر اعلیٰ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن روٹس پر میٹرو بس چل رہی ہے وہاں دیگر ٹرانسپورٹ میٹرو سے زیادہ کرایہ وصول کررہی ہیں، چنگ چی رکشہ 40 روپے جبکہ ویگن 50 روپے تک کرایہ وصول کررہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کردی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کرکے 40 روپے کردیا، جس کی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں