حکومت کی طرف سے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے :چودھری نثار

حکومت کی طرف سے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے :چودھری نثار

حلف اٹھا رہا ہوں نہ حکومت کا حصہ بنوں گا ، فیصلہ ضمیر اورخمیر کے مطابق کرونگا عمران 22سال جدوجہد کر کے یہاں پہنچے مگر ناکا م رہے ، ملک چلانا آسان کام نہیں

چک بیلی ،چکری( نمائندہ دنیا ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مجھے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے ، آبائی گاؤں چکری حلقہ این اے 59میں سابق یو سی چیئرمینوں،کونسلروں اور حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ پاکستانی عوام کے لئے اور مشکل ہیں میں صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا رہا ہوں نہ ہی حکومت کا حصہ بن رہاہوں ، جب بھی فیصلہ کیا ضمیر اورخمیر کے مطابق کرونگا ، میرے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں ، اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے لگا ہوں ، عمران خان 22سال کی جہدوجہد کے بعد بر سراقتدار آئے مگر ناکام رہے ، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں