خاتون اول کی بابا فرید ؒکے مزار پر حاضری کی ویڈیو لیک ہونا تبادلوں کی وجہ بنی :ذرائع
وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری کی ویڈیو لیک ہونامحکمہ اوقاف کے افسروں اور عملے کی تبدیلی کی وجہ بنی ،ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی بغیر پروٹوکول پاک پتن پہنچیں اور بعد ازاں حاضری دینے کے لئے بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر گئیں ،
لاہور(راحیل سید )وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری کی ویڈیو لیک ہونامحکمہ اوقاف کے افسروں اور عملے کی تبدیلی کی وجہ بنی ،ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی بغیر پروٹوکول پاک پتن پہنچیں اور بعد ازاں حاضری دینے کے لئے بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر گئیں ، جس کی کسی کو اطلاع نہیں تھی ، وہاں پرموجود نگران کو ان کی آمد کا بتا کر دروازہ کھولنے کا کہا گیا ، ذرائع کے مطابق خاتون اول کی آمد کی ویڈیو مزارکے کنٹرول سسٹم سے لے کر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی، جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور فوری طور پر دربار پر تعینات عملے کو تبدیل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر تعینات عملے کے ساتھ ساتھ دیگر درباروں پر تعینات عملے کو بھی تبدیل کیا گیا تا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ معمول کے تبادلے ہیں ۔