کورونا :اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئیں

کورونا :اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئیں

شہباز ،بلاول ، فضل الرحمن نے کارکنوں سے رابطوں کیلئے ویڈیو لنک کا سہارا لے لیا

لاہور(اخلاق باجوہ سے )کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئیں۔کورونا وائرس نے مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اورجے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی سیاست کو ان کے ڈرائنگ روم تک ہی محدود کردیا ۔شہباز شریف،بلاول بھٹوزرداری، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر نے کارکنوں اور عوام سے رابطوں کیلئے ویڈیو لنک کا سہارا حاصل کرلیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کورونا وائرس سے پہلے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کی پلاننگ مکمل کر لی تھی اسی طرح پیپلزپارٹی نے بھی مارچ کی کال دے رکھی تھی جبکہ ن لیگ بھی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے نہ صرف پر تول رہی تھی بلکہ شہباز شریف کی اچانک وطن واپسی کے پیچھے بھی ایک بڑا پلان تھا مگر کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ان جماعتوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔جس کافائدہ حکومت کو ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں