متحدہ عرب امارات :10ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

متحدہ عرب امارات :10ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

35ہزار واپسی کے خواہش مند ، رجسٹریشن کردی گئی :پاکستانی قونصل جنرل

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث10ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ ہوگئے ۔یہ افراد اب وطن واپسی کے منتظر ہیں ۔پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے ۔قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا کے باعث نوکریوں سے فارغ کردئیے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیج دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں