کورونا ، پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ

کورونا ، پیپلز پارٹی کا ملک بھر  میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )کورونا وائرس کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق نیئر بخاری نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی جنہوں نے انہیں مخیر حضرات سے رابطے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا دسترخوان پر لوگوں کو سستی روٹی اور سالن فراہم کیا جائیگا۔کورونا وبا کے باعث سفید پوش لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا پارٹی کی شہری، ضلعی اور ڈویژنل تنظیمیں زیادہ سے زیادہ عوامی تندورکھول کر شہریوں کی مدد کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں