پنجاب اسمبلی کے 20سے زائد ملازمین کورونا وائرس کا شکار

پنجاب اسمبلی کے 20سے زائد ملازمین کورونا وائرس کا شکار

ملازمین کو گھروں تک محدود کردیا گیا،متعدد ڈیوٹی پر ہی نہیں آرہے

لاہور(اخلاق باجوہ سے )پنجاب اسمبلی کے 20سے زائد ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، سپیکرپرویز الٰہی نے کورونا کا شکار اسمبلی ملازمین کو بہتر طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے ۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے حالیہ اجلاس کے پیش نظر سپیکر پرویز الٰہی نے اسمبلی کے تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا آغاز کیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پہلے 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مزید 20سے زائد ملازمین کورونا کا شکار نکل آئے ہیں۔ جنہیں حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کے گھروں تک محدود کردیا گیا،حتٰی کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بھی اس وقت کورونا وائرس کا شکار ہیں ،متعدد ملازمین اب گھروں سے ڈیوٹی پر ہی نہیں آتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں