زرداری مختلف بیماریوں میں مبتلا، کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں پر پابندی
سابق صدر آصف علی زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا ،تاہم بچوں اور دیگر اہم افراد ان سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں
اسلام آباد (سہیل خان سے )پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری دل ، شوگر ،بلڈپریشر ،ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں ،ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے ۔بتایا گیا کہ 13دسمبر 2019کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔‘‘دنیا’’ کے رابطہ کرنے پر ترجمان سابق صدرعامر فدا پراچہ نے بتایا کہ زرداری کے پابند سلاسل ہونے کے دوران انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں ،انہیں اڈیالہ جیل سے عدالت تک بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا رہا جس سے ان کے مہروں کی تکلیف بڑھ گئی ۔