23مئی ہفتے کو شوال کا چاند نظر آنے کے صرف 10فیصد امکانات

 23مئی ہفتے کو شوال کا چاند نظر آنے  کے صرف 10فیصد امکانات

23مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے صرف 10 فیصد امکانات،بیسویں روزے تک 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات 30 فیصد تک تھے

لاہور (سہیل احمد قیصر) امکانات میں کمی چاند کے زاوئیے میں معمولی سی تبدیلی کے باعث ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں،بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 22 مئی کو رات 10 بج کر 40 منٹ پر ہو گی اور 23 مئی کو اسکے نظر آنے کے لیے عمر پوری نہیں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف 10 فیصد تک امکانات ہیں کہ چاند گوادر یا جیوانی میں نظر آسکے ۔ کیلنڈر کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایک بھی دن کا فرق پڑ نے سے آئندہ سال کا کیلنڈر ڈسٹرب ہو جاتا ہے ، اسی لیے کیلنڈر کے باوجود بھی سعودی عرب میں کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے ۔ دوسری طرف مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ 23 مئی کو چاند نظر آنے یا نہ آنے کی لاحاصل بحث چھیڑی گئی ہے ،متعلقہ ادارے جو بھی اعلان کریں ،سب کو اس پر لبیک کہنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں