ایکٹمرا انجکشن کی بلیک میں فروخت روکنے کیلئے لائحہ عمل تیار
ایکٹمرا انجکشن کی بلیک میں فروخت روکنے کے لیے کمپنی ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے لائحہ عمل تیار کرلیاگیا
لاہور(سید سجاد کاظمی سے )ایکٹمرا انجکشن کا لاہور میں ڈسٹری بیوٹر مریض کا مکمل ڈیٹا موصول کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا، انجکشن آج لاہور پہنچنے کے امکانات ہیں۔ کورونا کے لیے علاج میں مفید ایکٹمرا انجکشن مارکیٹ میں سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس کی بلیک میں سیل کو روکا جاسکے ۔ایکٹمرا انجکشن صرف سرکاری و نجی بڑے ہسپتالوں کو مریضوں کی تعداد کاریکارڈ حاصل کرکے فراہم کیا جائے گا جس میں ہسپتال کا ریکارڈ ،ڈاکٹر کا نسخہ و ہدایت نامہ، ہسپتال کا نام اور مریض کی تشویشناک صورتحال پر مکمل جانکاری شامل ہوگی۔ انجکشن کے لیے مریض کا شناختی کارڈ اورمریض کی حالت آگاہی ضروری ہوگی۔