پی ٹی آئی دور میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل
اقتصادی سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے دورحکومت میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی آئی پی پیز کےنظام میں شامل کی گئی
اسلام آباد(وقا ئع نگارخصوصی) سی پیک کے تحت لگنے والے 11ہزار میگاواٹ کے 12منصوبوں میں سے 4 مکمل ہوگئے ہیں جبکہ لاہور مٹیاری ترسیلی لائن منصوبہ اگلے سال مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا۔16 ہزار میگاواٹ کے منصوبوں میں سے 8 ہزار 500 میگاواٹ کے 9 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت 4 ہزار 620 میگاواٹ کے 4منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ اسی طرح 1980میگاواٹ کے تھرکول کے 3 اور 1590 میگاواٹ کے 2 منصوبے 2020-22کے دوران پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں درآمدی اور مقامی ایل پی جی کی یومیہ فراہمی 2906ٹن سے کم ہوکر 2746ٹن ہوگئی ہے ، اسی طرح درآمدی اور مقامی ایل پی جی کی کھپت2908ٹن یومیہ سے کم ہوکر 2799ٹن یومیہ ہوگئی ہے ۔