اورنج ٹرین کی ٹرانسمیشن لائنیں کٹ گئیں

اورنج ٹرین کی ٹرانسمیشن لائنیں کٹ گئیں

ٹیسٹ رن رک گیا،ای اینڈ ایم کا باقی ماندہ کام بھی شدید متاثر کٹنے والی تاروں کی مرمت کا حکم دے دیا ،پراجیکٹ ڈائریکٹر

لاہور (شیخ زین العابدین) اورنج ٹرین کے تعمیراتی کاموں میں مبینہ لاپرواہی برتی جارہی ہے ۔ایل ڈی اے کنٹریکٹر نے پیکیج ون کی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ دی۔ اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن رک گیا۔ ای اینڈ ایم کا باقی ماندہ کام بھی شدید متاثر ہورہا ہے ۔ اورنج ٹرین پر تعمیراتی کام کے دوران الیکٹریکل اور مکینیکل کے کام کو شدید نقصان پہنچ گیا۔ کام کے دوران ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر سے ٹرانسمیشن کی لائنیں کٹ گئیں۔ اورنج ٹرین پیکیج ون ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک سگنلز بند ہوگئے ۔اورنج ٹرین پر ٹرانسمیشن لائن کٹ جانے سے بجلی کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہوگئی ہے جبکہ الیکٹریکل اور مکینکل کی تاریں کٹنے سے اورنج ٹرین ٹیسٹ رن کا عمل رک گیا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی سربراہی میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ رن کیا جارہا ہے مگر اب سپلائی نہ ملنے سے یہ عمل شدید متاثر ہوا ہے . چائنیز کمپنی سی آر نورنکو نے ایل ڈی اے کنٹریکٹر کو مرمت کی ہدایت کر دی تاہم ایل ڈی اے کنٹریکٹر نے ای اینڈ ایم کی مرمت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ دونوں کنٹریکٹرز کے تنازع سے ای اینڈ ایم کا کام التوا کا شکار ہے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین اقرار حسین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کاموں کے دوران ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کا کام شروع کر دیا ۔ ایل ڈی اے کنٹریکٹر کو کٹنے والی تاروں کی مرمت کا حکم دے دیا ہے . مرمت کا کام مکمل کرکے ٹریک دوبارہ چائنیز کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں