چائلڈ پورنو گرافی ،مزید 2گرفتار گوجرانوالہ کے ملزم کے 8اکاؤنٹس
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران حیدر آباداور کراچی سے بھی دو ملزم گرفتار کرلئے ،ملزم وقار حسین اور فراز خان انٹرنیشنل گروہ کے سرگرم کارندے بتائے گئے ہیں
کراچی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران حیدر آباداور کراچی سے بھی دو ملزم گرفتار کرلئے ،ملزم وقار حسین اور فراز خان انٹرنیشنل گروہ کے سرگرم کارندے بتائے گئے ہیں، دونوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ، ادھر گوجرانوالہ سے گرفتار ہونے والے ملزم کے 8 بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے ،ملزم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔