ایپلیکا ایپ بین الاقوامی یونیورسٹیز تک رسائی کا آسان ذریعہ
کورونا وبا کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے تناظر میں طالب علموں کیلئے اپنی پسند کی انٹر نیشنل یونیورسٹیز میں داخلے کیلئے کنسلٹنٹس کے پاس جاناتقریباً نا ممکن ہو چکا ہے
لاہور(سٹاف رپورٹر)اس صورتحال میں ایپلیکا ایپ(Aplica APP )طالب علموں کیلئے بین الاقوامی یونیورسٹیز تک رسائی کا آسان اور بہترین موقع فراہم کرتی ہے ،اس کے ذریعے طالب علم اپنے گھر میں بیٹھ کر بیک وقت مختلف کنسلٹنٹس سے معلومات لے سکتے ہیںٍ،ایپ کا مقصدبیرون ملک تعلیم حا صل کر نے کے خواہشمند طالبعلموں کو ایسا مفت پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ گھروں میں بیٹھ کر اپنی پسندیدہ یونیورسٹیز کے مجاز ایجو کیشنل کنسلٹنٹس سے ناصرف براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں بلکہ اپنی تعلیمی اور متعلقہ دستاویزات بھی بھجوا سکتے ہیں،اس کے ذریعے منتخب شدہ یو نیورسٹیز کے ایڈمیشن آفس سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت بھی کی جاسکتی ہے ،آن لائن ویب پورٹل کا ایڈریس www.aplica.global ہے جبکہ موبائل ایپلی کیشن گوگل پلے سٹوراور ایپل سٹورپر بھی موجود ہے جو بآسانی ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے ۔