پاکستان میں خوشحالی اور بحالی کا سفر شروع ہونے کو ہے

پاکستان میں خوشحالی اور بحالی کا سفر شروع ہونے کو ہے

رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، شوکت ترین ، دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پروگرام ‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ’’ کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہائوسنگ تعمیرات کیلئے تاریخی پیش رفت ہوئی ہے ،پاکستان میں خوشحالی اور بحالی کا سفر شروع ہونے کو ہے ،وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے 30ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔بینکوں پر 18 ماہ میں 330ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا لازم ہے ۔ایف بی آر نے ہائوسنگ سکیم کی نوک پلک مزید ٹھیک کردی ۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن اورہاؤسنگ کی گروتھ سے معیشت مستحکم ہوتی ہے ،ہمارے ہاں کنسٹرکشن اورہاؤسنگ سیکٹرمعیشت کاصرف 0.25 فیصدہے ،بھارت میں دونوں شعبوں کامعیشت میں حصہ 10 فیصدہے ، ملائشیامیں کنسٹرکشن،ہاؤسنگ سیکٹرکامعیشت میں حصہ36 فیصد ہے ،کنسٹرکشن انڈسٹری کاپیچھے رہ جانا\"فورکلوژرقانون\"کانہ ہوناتھا،چھوٹے گھروں پرسبسڈی کے اعلان سے رکاوٹیں دورہوں گئیں۔ہم سب نے مل کر اس پر بہت محنت کی ہے ،ہر شہر میں ون ونڈو دفتر کھولے جائیں گے ۔ٹرسٹی کانسپٹ لایا جارہا ہے ،یہ زمینیں ان کے پاس چلی جائیں گی،جب گھر بنانے والا رقم ادا کردے گا تو یہ مکان اس کے نام ہوجائے گا۔بینک تعمیرات کیلئے پیسہ دے گا۔یہ بینکوں کیلئے بھی بہتر ہے ۔5 مرلے کے گھرپر 5فیصد کے ریٹ پر قرض ملے گا،10 مرلے کے گھرپر 7 فیصدکے ریٹ پرقرض ملے گا،فورکلوژرقانون کے بعدحکومت نے بینکوں کوقرض فراہم کرنے کاموقع دیا،اس وقت بینکوں کے پاس بہت رقم موجود ہے ۔آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ 72 سال میں یہ کام نہیں ہوا جو اب پاکستان میں عمران خان کررہے ہیں،تمام صوبے اس سرمایہ کاری میں شریک ہورہے ہیں،کوئی صوبہ بھی پیچھے نہیں رہے گا،سیکرٹری سطح پر ہر ہفتے اجلاس ہوگا،تعمیرات کے شعبے میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔وزیر اعظم اس کی خود نگرانی کررہے ہیں،ہرہفتے ان کو رپورٹ دی جائے گی،اب مکان 17 لاکھ روپے میں ملے گا،یہ شاندار کام ہے ۔کچی آبادی والے بھی آسانی سے گھر بنا سکتے ہیں۔اس منصوبے سے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں