فیڈرل بورڈ :نویں کلاس کے طلبہ کی31اگست تک رجسٹریشن، نوٹیفکیشن جاری
فیڈرل تعلیمی بورڈانتظامیہ نے 31اگست تک نویں کلاس کی رجسٹریشن کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ سکول کھلے بغیر کس طرح رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے ، ابھی تو بچوں نے تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے اپلائی بھی نہیں کیا ، رجسٹریشن کی تاریخ کو15ستمبرکو سکول کھلنے کی تاریخ کے مطابق ہی مقرر کیا جائے ،فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمک مرزا علی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اکیڈمک سیشن 2020-2021کے لئے نویں کلاس کے طلبہ کی رجسٹریشن کروائیں،رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31اگست ہے ،چیئرمین بورڈ کی خصوصی اجازت سے پاکستانی طلبہ کیلئے رجسٹریشن فیس 800روپے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ کیلئے 75ڈالر ہے ،نویں کلاس کے طلبہ کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن اور حتمی تاریخ کا اعلان کئے جا نے کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں کیو نکہ کورونا کی وجہ سے سکول مارچ سے بند ہیں۔