اوکاڑہ:ڈنڈوں کے وار، بیوی نے خاوندکو مار ڈالا

اوکاڑہ:ڈنڈوں کے وار، بیوی نے خاوندکو مار ڈالا

ملزمہ شہناز بی بی نے ایک شخص سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے مقتول عبدالوحید کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج ،تفتیش شروع

اوکاڑہ(خبر نگار)بیوی نے بچوں کے ساتھ ملکر خاوند کو ڈنڈوں سوٹوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر29/1ALکا رہائشی 45سالہ عبدالوحید اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجودہ تھا کہ بیوی شہناز بی بی اپنے آشنا کفایت اﷲ واجد کے گھر سے آئی ،جس نے آتے ہی اپنے بیٹے وقاص اور بیٹیوں رفعت اور نادیہ سے مل کر اپنے خاوند کو ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگیا ۔مقتول عبدالوحید کے والد محمداعظم ولد غلام سرور کی درخواست پر تھانہ شیر گڑھ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ایف آئی آر میں ملزمہ اور اس کے آشنا پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اس سے پہلے مقتول عبدالوحید پر تعویز گنڈے بھی کرتے رہے ۔ پولیس نے ایف آئی آر کی روشنی میں تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں