کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ، شاہد آفریدی

 کراچی کے حالات پر اب چپ  رہنا مجرمانہ خاموشی ، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے

کراچی(دنیا مانیٹرنگ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے ، ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کراچی انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ گھروں میں صبح سے بجلی نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھرگئی ہیں، لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے ، بلدیاتی ،صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے رہنے کے لیے اس شہر کا انتخاب کیا؟ یہاں کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں لیکن انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے ؟ ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں